ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / کویت کی جانب سے قطر اور سعودی کے درمیان اختلافات کو ختم کرنے کی کوشش جاری

کویت کی جانب سے قطر اور سعودی کے درمیان اختلافات کو ختم کرنے کی کوشش جاری

Tue, 13 Jun 2017 14:40:20  SO Admin   S.O. News Service

دبئی11جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کویت کے وزیر خارجہ شیخ صباح خالد الحمد الصباح نے اتوار کے روز باور کرایا ہے کہ خلیجی برادران کے درمیان بات چیت کے ذریعے قطر ، سعودی عرب ، امارات اور بحرین کے درمیان اختلافات کا حل ہونا اٹل ہے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی "کونا" کے مطابق کویتی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ قطر اپنے خلیجی برادر ممالک کے تحفظات کو سمجھنے اور ان ممالک کے ساتھ مفاہمت کے لیے تیارہے۔شیخ صباح الخالد نے اپنے ملک کی جانب سے اُن تمام ممالک کے لیے قدر دانی کا اظہار کیا جنہوں نے اس سلسلے میں کویت کی کوششوں کو سپورٹ کیا۔ اُنہوں نے زور دے کر کہا کہ کویت موجودہ بحران میں اختلاف کی وجوہات سے نمٹنے اور برادرانہ تعلقات میں کشیدگی دور کرنے کے حوالے سے اپنی کوششوں سے دست بردار نہیں ہو گا۔کویتی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے درمیان یک جہتی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے امیرِ کویت شیخ صباح الاحمدالجابر الصباح نے سعودی عرب ، امارات اور قطر کا دورہ کیا اور اس کشیدگی اور اختلافات کو ختم کرنے کے مختلف راستوں کواپنے برادران کے سامنے پیش کیا۔
 


Share: